بھٹکل:15/فروری (ایس او نیوز)تعلقہ کے بندرگاہ پر ماہی گیروں کے دو گرہوں کے درمیان اپنی بوٹوں کو لنگر یعنی کنارے کھڑا کئے جانے کو لے کر جھڑپ ، حملے کا واقعہ انجام کو پہنچنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آپسی حملے کی وجہ سے بندرگاہ پر کچھ دیر کے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا ، بندرگاہ پر لال جھنڈے لہرانے لگے ہیں، ماہی گیری بند کی گئی ہے ، واقعہ کے متعلق مختلف گروہوں کے لیڈران کے ساتھ بھٹکل سی پی آئی سریش نایک نے بھٹکل دیہی پولس تھانے میں پیس میٹنگ کا انعقادہوا ، لیکن کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ۔ اس دوران ماہی گیروں کا ایک گروپ حملہ آوروں کو بندرگاہ پر ہی بلا بھیج کر میٹنگ کرنے پر بضد ہے، بندرگاہ پر میٹنگ کرنے سے دوبارہ ہنگامہ خیزی اور حالات بے قابو ہونے کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے پولس وہاں میٹنگ کرنے میں پس و پیش سے کام لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حملہ کو لے کر ابھی تک کوئی کیس درج نہیں ہواہے۔ بندرگاہ پر پولس سکیورٹی لگائی گئی ہے۔